10 نومبر 2026 - 22:40
فرانسیسی حکومت، ریفریجریٹرز کے انتظام سے بھی عاجز ہے، سید عباس عراقچی + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے، فرانس میں ریفریجریٹرز پر ایران کے سائبر حملے پر مبنی فرانسیسی حکومت کے مضحکہ خیز دعوے کے جواب میں،  پلیٹ فارم 'ایکس' (X) پر لکھا: "اپنے ملک کے ریفریجریٹرز کے انتظام سے عاجز فرانسیسی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے، الزام دوسروں پر ڈال دیتی ہے۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی نے منگل کی شام 'ایکس' پر لکھا:

- فرانسیسی حکومت - جو اپنے ہی عوام کے احتجاج کو سنبھالنا تو دور کی بات، ریفریجریٹرز کا انتظام و انصرام کرنے تک سے عاجز ہے ـ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگاتی ہے۔

- جی ہاں، ایران طاقتور ہے؛ لیکن فرانس کے برعکس، ہم اپنی طاقت غزہ میں ہونے والے قتل عام کی حمایت کرنے یا اسکولوں اور ہسپتالوں پر بمباریوں کی حمایت کرنے کے لئے نہیں استعمال کرتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

فرانسیسی حکومت، ریفریجریٹرز کے انتظام سے بھی عاجز ہے، سید عباس عراقچی + تصویر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha